• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کے فریم ورک کا جائزہ، تعارفی نشست

پشاور(جنگ نیوز)ہائرایجوکیشن کمیشن (HEC) ریجنل سینٹر پشاور میں"بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) کی درجہ بندی کے فریم ورک کا جائزہ اور خیبر پختونخوا کی جامعات کی بین الاقوامی درجہ بندی بہتر بنانے کی حکمتِ عملیاں" کے عنوان سے ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔ اس نشست کا مقصد جامعات کے نمائندگان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور انہیں عالمی اعلیٰ تعلیمی درجہ بندی کے نظاموں اور صوبے کی جامعات کی بین الاقوامی حیثیت بہتر بنانے کی مؤثر حکمتِ عملیوں سے آگاہ کرنا تھا۔ نشست کا آغاز انجینئر نعمان احمد خان، ڈائریکٹر/انچارج، HEC ریجنل سینٹر پشاور کے استقبالیہ اور افتتاحی خطاب سے ہوا۔ انہوں نے تعلیمی معیار، تحقیقی نمایاں حیثیت، جدت طرازی اور ادارہ جاتی ساکھ کے فروغ میں بین الاقوامی جامعاتی درجہ بندیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پشاور سے مزید