• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو سعودیہ سے ادھار تیل کی فراہمی میں توسیع ملنے کا امکان

اسلام آباد (جنگ نیوز ) پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے تیل فراہمی کی سہولت میں اضافےکی درخواست کی تھی جس بناء پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب سے اب 1اعشاریہ 2ارب ڈالرکے بجائے 3اعشاریہ 6ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

 سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4اعشاریہ 2ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا جس میں 1اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔

اہم خبریں سے مزید