کراچی (اسد ابن حسن) کراچی ایئرپورٹ پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، 700مسافروں کو عمرہ، دبئی اور شام کے اصلی ویزوں کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا، ایئر لائنز سخت پریشانی کا شکار، وزارت اوورسیز پاکستانی نے بھی وضاحت طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی منتظر مہدی کے زبانی احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ایئرپورٹ اظہر جاوید نے واٹس ایپ پر تمام شفٹ انچارجز کو ایک حیران کن حکم تین یوم قبل جاری کیا۔ حکم نامے میں یہ کہا گیا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی شہر کے وہ مسافر جو پہلی مرتبہ عمرے پر یا دبئی اور شام جا رہے ہوں اورجن کے پاس پروٹیکٹر بھی ہوں ان کو آف لوڈ کر دیا جائے۔