کراچی( افضل ندیم ڈوگر) لاہور سے شارجہ کی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے نجی ایئر کی پرواز 9P500 منگل کی دوپہر اپنے روٹ پر تھی کہ خضدار کے قریب طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو آگاہ کرکے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ طبی معائنے کے بعد مسافر کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں پرواز منزل کے لئے روانہ ہوگئی۔