• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت متعدد سینئر افسران چھٹی پر گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےڈی جی سمیت متعدد سینئر افسران چھٹی پر چلے گئے ،بعض افسران نے کسی کو چارج بھی نہیں دیاجس سے ادارے کے امور متاثر ہونے لگے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی ایک ہفتہ کی چھٹی پر ہیں ممبر فنانس کاشف خان 24اکتوبرسے پندرہ دن کی رخصت پر ہیں انہوں نے اپنا چارج کسی دوسرے افسر کونہیں دیااسی طرح ادارے کے تیسرے اہم عہدیدارچیف انجینئرعبدالصمد جمالا نی ایک ماہ کی چھٹی پر چلے گئے ہیں اس کے علادہ گریڈ 19 اور18کے دیگر افسران بھی ان دنوں چھٹیوں پر ملک اور بیرون ملک ہیں جونیئر افسروں اور اسٹاف کا کہنا ہے کہ رخصت ہر ملازم کا حق ہے لیکن ایک ساتھ بڑی تعداد میں سینئرز کا چھٹیوں پر ہونا باعث تشویش اور روز مرہ کے امورمیں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید