اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار)سپریم کورٹ بیسمنٹ میں اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ، سپریم کورٹ کی عمارت لرز کر رہ گئی، گیس پلانٹ کی مرمت پر مامور چار ٹیکنیشنز سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 3 پمز ہسپتال اور 9 افراد پولی کلینک منتقل کئے گئے ہیں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ یہ دہشت گردی نہیں ہے ،دھماکے کے بعد سپریم کورٹ میں شدید خوف و ہراس کی فضاء پیدا ہو گئی ، وکلا اور سپریم کورٹ سٹاف سب باہر نکل آئے۔