• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات، 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کے موقع پر تقریباً 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔واہگہ بارڈر پر اکال تخت کے جتھہ دار کلدیپ سنگھ گرگاج نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے اور ہمیں اس سے بہت پیار ہے،صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑ نے کہا یاتریوں کا پرجوش استقبال دنیا کے سامنے پاکستان کا اقلیتوں کے احترام کا مثبت چہرہ پیش کرتا ہے ، کلدیپ سنگھ گرگاج نے کہا پاکستان میں ہمارے گورو دوارے محفوظ اور اصل حالت میں موجود ہیں جس کے لیے وہ حکومت پاکستان، متروکہ وقف املاک بورڈ اور سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے شکرگزار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید