• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 9 ماہ کے دوران ریکارڈ 53,838 نئی کمپنیاں رجسٹر، پاکستانی فرمز دوسرے نمبر پر

دبئی( سبط عارف )دبئی غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے تیزی سے سب سے پُرکشش مقام بنتا جا رہا ہے۔ سال 2025 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 53,838 نئی کمپنیوں نے دبئی چیمبر آف کامرس کی رکنیت اختیار کی — جو اب تک کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔غیرمتحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں میں پاکستانی کمپنیاں دوسرے نمبر پر رہیں، جن کی نئی رجسٹریشنز کی تعداد 4,281 رہی۔ یہ اعدادوشمار اس بات کی علامت ہیں کہ دبئی تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی کاروباری توسیع کے مرکز کے طور پر اپنی اہمیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔چیمبر کی رپورٹ کے مطابق، اراکین کی برآمدات اور دوبارہ برآمدات کی مجموعی مالیت 260 ارب درہم تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید