• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیخلاف آگاہی مہم ٹی وی چینلز پر چلائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیمرا کو حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پیمرا کو منشیات کے خلاف آگاہی مہم ٹی وی چینلز پر پرائم ٹائم میں نشر کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ رات ایک بجے نہیں بلکہ پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلائی جائے۔ گزشتہ روز جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ وہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر منشیات کے خاتمے کیلئے جامع میکنزم تیار کریں۔
اہم خبریں سے مزید