• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپ کا شکار سحر معاشرتی دباؤ، خاموشی اور انصاف کی جنگ سے باہر نکل پائے گی؟ ”کیس نمبر 9“ کی سنسنی خیز قسط آج ”جیو“ پر

کراچی (جنگ نیوز) ریپ کا شکار سحر معاشرتی دباؤ، خاموشی اور انصاف کی جنگ سے باہر نکل پائے گی؟ ”کیس نمبر9“ کی سنسنی خیز قسط آج ”جیو“پر ۔”جیونیوز“کے سینئر اینکر پرسن، بے باک صحافی اور معروف تجزیہ نگار شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ پہلی کہانی جیو ٹیلی ویژن کے ناظرین کے لیے ایک چونکا دینے والا موضوع لے کر آتے ہی چھا گئی ہے۔ جیونیوز اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ نے معاشرے کے ایک ایسے مسئلے کو موضوع بحث بنایا ہے جس پر بات کرتے ہوئے سماجی بندھن روک لگاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید