• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، 17 فلائٹس منسوخ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، 17 فلائٹس منسوخ، قومی ایئر لائن نے متبادل انتظامات سے 32 پروازیں چلا دیں، 14 آپریٹ نہ کی جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے ایئر کرافٹ انجینئرز کے کام چھوڑ احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن شدید بحران سے دوچار ہوا تاہم ایئر لائن انتظامیہ نے متبادل ہنگامی انتظامات کرکے 32 پروازیں چلا دیں۔ انتظامات درہم برہم ہونے کی وجہ سے 17 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ شیڈول کی 14 پروازیں آپریٹ نہ کی جا سکیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے انجینئر سے مذاکرات کی بجائے متبادل انتظامات کئے گئے اور رات گئے تک 32 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں کامیابی سے آپریٹ کرائی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید