• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کا سرمایہ دہشت گردی کے فروغ میں استعمال ہورہا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ منشیات کا سرمایہ دہشت گردی کے فروغ میں استعمال ہورہا ہے رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کا ہر ماہ فتنۃ الخوارج کے سربراہ نورولی محسود کو 50 ہزار 5 سو ڈالردینے کا انکشاف رپورٹ کا حصہ ہے،رپورٹ کے مطابق نورولی محسود کے قبضے میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار بھی موجود ہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں جعفر ایکسپریس دھماکے اور کنٹونمنٹ حملوں میں افغانستان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہونے کا انکشاف ہو اہے۔
اہم خبریں سے مزید