• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا عمل آخری مرحلہ میں

کراچی (سید محمد عسکری) ایڈہاک انتظامیہ کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کی تقرری کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سلیکشن کمیٹی نے انٹرویو راؤنڈ مکمل کرنے کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے نام سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے ایجنسیوں کو بھیج دیئے ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق 15 امیدواروں میں سے چار شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس، اروڑ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد علی کھنڈ، سابق چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد علی بیگ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق شامل ہیں۔ اگرچہ ایڈہاک انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کی جلد بازی کی جانچ پڑتال اور شارٹ لسٹ کرنے پر اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے شدید تنقید کی اور کہا کہ ای ڈی کے سلیکشن کا کام مستقل چیئرمین پر چھوڑ دینا چاہئے تھا کیونکہ سلیکشن کمیٹی سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار نے بنائی تھی اور کچھ تبدیلیاں بھی قائم مقام چیئرمین نے کی تھیں اور پسندیدہ امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے بلایا گیا تھا، تاہم قائم مقام سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ ای ڈی نے کہا کہ وہ مستقل چیئرمین ہیں۔ کیس کی کارروائی سے قبل لاء ڈویژن سے درخواست کی گئی تھی کہ یہ ایکٹ اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ُ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کے عہدہ کی جانچ ایک کمیٹی نے کی تھی جو میرے شامل ہونے سے پہلے تشکیل دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرویوز سلیکشن بورڈ کی طرف سے کئے گئے تھے جن میں بہت نامور نام شامل تھے اور امیدواروں کو ایم پی 1 پالیسی (1 پوسٹ کے مقابلے 15 امیدوار) کے مطابق بلایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، عدالتی مقدمہ واپس لینے کے بعد انٹرویوز کئے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرویو کے عمل میں چیئرمین کے 40 نمبر تھے جبکہ باقی ممبران کے 10 نمبر تھے۔ میں نے رضاکارانہ طور پر اضافی نمبرز (انٹرویو کے آغاز پر) سلیکشن بورڈ کے ممبران میں تقسیم کیے تاکہ سب کے برابر نمبر ہوں اور چیئرمین کا کوئی کردار نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید