• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اختلافات بھلاکر پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں، مفتی محمد زبیر تبسم

ویانا (اکرم باجوہ) ناروے کے مشہور اسلامی اسکالر الکرم فرینڈز یورپ کے جنرل سیکرٹری علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے دورہ ویانا کے دوران دارالمصطفیٰ سنٹر اور مسجد المدینہ کا وزٹ کیا ۔علامہ مفتی محمد زبیر تبسم نے نماز جمعہ مسجد المدینہ میں پڑھائی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اختلافات بھلاکر پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں،اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جہاں میر ا ذکر ہوگا وہاں میرے محبوب آپ کا ذکر بھی ہوگا۔جہاں میری ثناء خوانی ہوگی وہاں آقا کی نعت خوانی ہوگی ،جہاں میری یاد ہوگی وہاں تیری یاد ہوگی اور آقا کی ثناء خوانی اصل عبادت ہے ۔ انہوں نے بڑی تفصیل سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت بیان کی ۔علامہ صاحب نے نماز جمعہ کے بعد اجتماعی دعا میں امت مسلمہ اور فلسطین اور کشمیری عوام کے لیے خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں ۔آخر میں علامہ محمد زبیر تبسم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دیکر حاصل کیا ہے، اسکی ہم حفاظت کریں گے اور یہ وطن اللہ پاک کا ایک انعام ہے اور یہ واحد ملک پاکستان ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے اور اس وقت تقاضا یہ ہے کہ پوری قوم اپنے اختلافات بھلا کر یک جاں ہوکر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالے تاکہ پاکستان ایک عظیم الشان مقام حاصل کرسکے۔
یورپ سے سے مزید