• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا فوجی کارگو طیارہ تباہ، 4 افراد ہلاک

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کا فوجی کارگو طیارہ دارالحکومت ماسکو کے جنوب مشرقی شہر ریازان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز فوجی طیارے کی اس تباہی کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوئے ہیں۔جن 4افراد کی ہلاکت کی اطلاع آئی ہے ان کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ ریازان شہر کی میخائیلووسکی ہائی وے کے علاقے میں تھے۔اس سلسلے میں حکام نے کہا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید