• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو کے اسلامک مشن کے رہنما حاجی حق نواز مرحوم دین دار انسان تھے، محمد عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے یو کے اسلامک مشن کے سر گرم رہنما حاجی حق نواز خان کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی حق نواز خان ایک جی دار، بے باک اور دین دار انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین،اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے مقامی سیاسی اور دینی حلقوں میں ان کا نام احترام سے لیا جاتا تھا- مرحوم وہی بات کہتے جسے حق سمجھتے اور پھر اس پر ڈٹ جاتے- مرحوم اپنی غلطیوں سے سیکھنے والے انسان تھے اور یہ ان کی ذات کا اعلیٰ اخلاقی وصف تھا کہ جہاں انہیں معلوم ہو جاتا وہ غلط ہیں وہاں اس سے رجوع کرنے میں وہ دیر نہیں کرتے تھے- مرحوم ایک غریب پرور انسان بھی تھے اور بڑی خاموشی سے حسب توفیق پاکستان میں کئی افراد کے ساتھ مالی تعاون کرتے رہے۔بعض وجوہات کی بنا پر اگرچہ ان کی عمر کا آخری حصہ تفکرات میں گزرا لیکن میں نے انہیں صابر اور شکر گزار پایا اور مجھے یقین ہے یہ سب ان کے درجات کی بلندی کا ذریعہ ہوگا،میں ان الفاظ میں دعا گو ہوں کہ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔
یورپ سے سے مزید