• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: منی لانڈرنگ کا الزام، 17 ملزمان کو قید کی سزائیں

سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 17 ملزمان کو قید کی سزائیں سنادی گئیں۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق ملزمان نے1 ارب 74 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال بیرون ملک منتقل کیے۔

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق عدالت نے ملزمان پر 80 کروڑ 6 لاکھ سعودی ریال جرمانہ بھی عائد کیا۔ ملزمان میں سعودی اور غیرملکی شہری شامل ہیں۔ 

پراسیکیوٹر جنرل نے مزید بتایا کہ ملزمان میں شامل غیرملکیوں کو سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید