• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکھنی چیک پوسٹ پرکروڑوں روپے کا سمگلنگ کا سامان برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کسٹم عملے نے رکھنی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا، سگریٹ ،ٹائر ، چھالیہ ، فلیورز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم عملے نے بلوچستان اور پنجاب کی سرحدی پٹی پر واقعہ رکھنی چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹرکوں سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان جس میں کپڑا ،ٹائر ، چھالیہ ، سگریٹ ، فلیورز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے کلکٹر کسٹم خالد حسین جمالی کا کہنا ہے کہ کسٹم کا عملہ کم افرادی قوت اور وسائل کی کمی کے باوجود سمنگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے لار رہا ہے تاکہ صوبے کو سمگلنگ سے نجات دلائی جاسکے کسٹم کی یہ کارروائی آئندہ بھی تواتر کے ساتھ جاری رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید