• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سپریم کورٹ نے اسکولوں، سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی سپریم کورٹ نے اسکولوں، سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی،6ججز نے باجماعت نماز کی اجازت دینے کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ3نے مخالفت کی، جسٹس نیل گورسچ نے لکھا کہ آئین اور ہماری بہترین روایات باہمی احترام اور رواداری کا مشورہ دیتی ہیں، نہ کہ سنسر شپ اور دباؤ کا۔

 فٹبال کوچ کو مختصر، پرسکون، ذاتی مذہبی پابندی میں مشغول ہونے پر سزا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیدیا جو ملازمین کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پسند ججوں نے منگل کو ایک بار پھر آئینی ترمیم کی دوبارہ تشریح کی جو سرکاری ملازمین کو کام کی جگہ اپنے عقیدے کے اظہار سے متعلق ہے۔

امریکی وفاقی ججز نے اسکولوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں میں مسلمان ملازمین کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ پابندی آئین کی پہلی ترمیم سے متصادم ہے جو ملازمین کے عقائد کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید