• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء نظری تعلیم کے ساتھ عملی تجربات سے بھی مستفید ہوں‘ صدر علوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر پاکستان و چانسلر وفاقی جامعہ اردو ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ اُردو گلشن اقبال، کراچی کیمپس کے دورے کے موقع پر فنون کے شعبہ جا ت کے فروغ اور انہیں جدید تقاضوں و عالمی معیار کے مطابق تشکیل دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ اُردو گلشن اقبال کراچی کیمپس کے مختلف شعبہ جات کے دورے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کے ساتھ فنون کے مضامین کو بھی ازحد اہمیت حاصل ہے۔ طلبا کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ نظری تعلیم کے ساتھ عملی تجربات سے بھی مستفید ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کو بھی عمومی شعبہ جات میں داخلہ ملنا چاہئے اس کے علاوہ ان کے لئے علیحدہ شعبہ بھی قائم کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کرسکیں۔

ملک بھر سے سے مزید