• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

عبداللّٰہ خٹک نامی 21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

آغا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم اور معروف یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک کار حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

عبداللّٰہ خٹک کے انتقال کی تصدیق اُن کی بہن اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی۔

یوٹیوبر کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّٰہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے‘۔

اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی‘۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ’عبداللّٰہ خٹک‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے، سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد شدید دُکھ کا اظہار کر رہی ہے۔

عبداللّٰہ خٹک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد کتنی ہے؟

یوٹیوب پر عبداللّٰہ خٹک کے 82 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُنہیں 92 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل عبداللّٰہ خٹک کی ویڈیو:

سوشل میڈیا پر عبداللّٰہ خٹک کی دوست کی جانب سے اُن کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی یونیورسٹی کی کینٹین میں موجود ہیں۔

عبداللّٰہ خٹک کی دوست ماہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پیارے عبداللّٰہ ! آپ سب سے ذہین شخص تھے، آپ چند منٹوں میں دوسروں کی پریشانیاں ختم کردیتے تھے‘۔

ماہین نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ اس دنیا سے چلے گئے ہیں، میں یقین نہیں کر سکتی کہ یہ سچ ہے، میرا دل دکھ رہا ہے کہ آپ ہمارے آس پاس نہیں ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید