• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل نواز لیگ کی ملکیت نہیں، قومی اثاثہ ہے، پاسلو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو) نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کو پیش کش کی ہے کہ وہ اپنی کمپنی کو 5روپے میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو فروخت کر دیں، وہ اسے خریدنے کو تیار ہیں۔پاسلو کے صدر عاصم بھٹی اور جنرل سیکریٹری علی حیدر گبول نے اسٹیل ملز کو ایک روپے میں فروخت کرنےکے حوالے سے وزیر خزانہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل نواز لیگ کی ملکیت نہیں، یہ قومی اثاثہ ہے، مفتاح اسمٰعیل ماضی میں بھی پی آئی اے کے ساتھ اسٹیل ملزمفت دینے کا بیان دے چکے ہیں، لیکن اس وقت بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بھی وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے،ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین پاکستان اسٹیل کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں، جنہیں اعتماد میں لئے بغیر اسٹیل ملزکے بارے میں کوئی فیصلہ قابل عمل نہیں ہوگا۔