• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین تنازع: روس میں ترک اور کورین ٹی وی سیریز کی پذیرائی

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل 

معروف اسٹریمنگ سروسز کی جانب سے روس کا بائیکاٹ کیے جانے کے بعد ملک میں ترک اور کورین سیریز کو پذیرائی ملنا شروع ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روسی اسٹریمنگ سروسز کی جانب سے جنوبی کوریا اور ترک سیریز کی خریداری میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روس کے اپنی قومی فلمی مواد میں بھی دلچسپی  دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مغربی سیریز کے روس میں بند ہونے سے ترک انٹرٹینمنٹ  انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے کیونکہ مغربی سیریز کی غیر موجودگی میں ترکی اور جنوبی کورین سیریز روس کے لوگوں کے لیے تفریح ​​کا نیا ذریعہ بن گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک اور کورین سیریز کے علاوہ روس میں بھارتی فلموں کی خرید میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لیکن اس کے باوجود بھی امریکی ویب سیریز اور فلمیں اب تک روسی اسٹریمنگ سروسز پر 29 سے 34 فیصد ویورشپ کے ساتھ سب سے آگے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر 17سے 24 فیصد کے ساتھ روس کا اپنا مواد، اور تیسرے نمبر پر 9 سے11 فیصد ویورشپ کے ساتھ برطانوی شوز ہیں۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شروع ہونے کے فوراً بعد کئی ٹیلی کمیونیکیشنز اور ہالی ووڈ فلموں کے بہت سے ڈسٹری بیوٹرز نے روس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید