• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کا کوئی منصوبہ ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ پتہ ہے، شروتی ہاسن

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ نہ تو شادی کے لیے انہوں نے کوئی پلان بنایا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کچھ پتہ ہے کہ ایسا کب ہوگا،بولی وڈ کے سینئر اداکاروں کمل ہاسن اور ساریکا کی بیٹی شروتی جو کہ اب بولی وڈ کے بعد تیلگو فلموں میں بھی مرکزی حیثیت کی حامل ہوگئی ہیں۔فلمی مصروفیات کے علاوہ ان کے وژیول آرٹسٹ شانتانو ہزاریکا سے تعلق کے حوالے سے اکثر میڈیا پر شہ سرخیاں لگتی رہتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے جب شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔اس ماہ کے اوائل میں جب ان سے یہی سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ شادی کا سوال مجھے نروس کردیتا ہے، یہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ میں ایک جمپ کروں اور ایسا ہوجائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کے معاملے میں ان پر والدین کا کوئی اثر و رسوخ نہیں کیونکہ ان کی (کمل ہاسن اور ساریکا) اپنی شادی بھی ناکام ثابت ہوئی، میں ان پر تنقید نہیں کررہی، جب تک ان کی شادی قائم رہی وہ ایک کامیاب جوڑا تھا اور میں بھی ایسا ہی چاہتی ہوں۔

دل لگی سے مزید