• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے منجمد اثاثوں پر قطر میں امریکا سے مذاکرات

کراچی ( نیوز ڈیسک )افغانستان کے منجمد اثاثوں پر قطر کے درالحکومت دوحہ میں امریکا افغان مذاکرات جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا ہے۔امریکا سے مذاکرات میں افغان وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے افغان مرکزی بینک کے بورڈ کے رکن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ حتمی تجویز کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے فوری طور پر دوحہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کی ہے۔اس ضمن میں وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ افغان زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے مختلف طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد سے امریکا نے افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں۔افغانستان میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید