• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو، ہاتھی کا آدمی کو رستے سے ہٹانے کا دلچسپ انداز

اسکرین گریب
اسکرین گریب

شریف النفس اور بے ضرَر لفظ انسانوں کے لیے تو سنے تھے مگر اب جانوروں نے شرافت میں انسانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہاتھی کی ایک ویڈیو نے لاکھوں دل پگھلا دیئے ہیں اور چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی  کسی سمت جا رہا ہے، رستے میں کھڑی رکاوٹ (آدمی) کو سونڈ سے ہٹانے یا آواز نکال کر ڈرانے کے بجائے ہاتھی نے آدمی کے قریب پہنچ کر اس پر پاؤں سے مٹی پھینکی ہے۔

خود پر مٹی آتے دیکھ کر آدمی نے پیچھے پلٹ کر دیکھا اور ایک جانب جا کر کھڑا ہو گیا۔

اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی کے ایک جانب ہونے پر ہاتھی آرام سے وہاں سے گزر جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیو سری لنکا سے وائرل ہو رہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید