پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن فیصل نیازی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے ان کا موقف سامنے آگیا۔
مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کبھی دور نہیں رہا۔
ایم پی اے فیصل نیازی نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔
فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔