بارسلونا(جواد چیمہ)یورپ بھر میں مقبول سالانہ سپر سکس شوٹنگ والی بال میلہ 2اور3 جولائی کو بارسلونا میں ہورہا ہے۔ میلے کی صدارت پاکستانی قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کریں گے۔والی بال ایسوسی ایشن بارسلونا کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں اٹلی، فرانس ،اسپین سمیت بڑی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار والی بال میلہ کے چیف آرگنائزر چوہدری عزیز احمدامرہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ بھر سے والی بال کے مایہ ناز کھلاڑی اس میلہ میں شریک ہونگے اور اپنے کھیل سے شائقین والی بال کو محظوظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین والی بال بھی بڑی تعداد میں یورپ بھر سے بارسلونا پہنچ رہے ہیں ٹورنامنٹ کا پہلا انعام چوہدری یاسر گجر امرہ کلاں 1500 یورو اور دوسرا انعام چوہدری بشارت حسین امرہ کلاں 1000 یورو دیں گے۔بہترین کھلاڑی،سمیشر اور نیٹ مین کے بھی خصوصی انعامات دئیے جائیں گے۔