• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، پہلی مرتبہ بغیر کھوپڑی چاک کئے دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن

پشاور،مردان(نمائندگان جنگ)مردان میڈیکل کمپلیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اسپتال میں جدید طرز علاج انڈواسکوپی کے ذریعے دماغ کی رسولی کی کامیاب جراحی کی گئی ۔نیوروسرجن اسسٹنٹ پروفیسر اصغرعلی صافی ،جنہوں نے انڈواسکوپک ان بیس آف اسکل سرجری میں فلو شپ کی ہے، نے انتہائی مہارت کے ساتھ مشکل کام کو سرانجام دیا اور مریضہ کی دماغ کی رسولی کی کامیاب جراحی کی۔ای این ٹی اسپشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سید نے جراحی کے دوران ان معاونت کی۔ڈاکٹر اصغر علی نے بغیر کٹ یا مریض کی کھوپڑی کو چاک کئے بغیر انڈواسکوپی کیمرہ کو مریضہ کی ناک (ٹرانس نیزل) کے ذریعے اندر داخل کیا اور دماغ میں موجود رسولی کی جراحی انجام دی۔پاکستان میں مخصوص ہسپتالوں اور صحت مراکز میں اس طریقہ کے ذریعے دماغ کی رسولی کی جراحی Endoscopic Base of Skull Surgery کی جاتی ہے اور طریقہ علاج کا آغاز مردان میڈیکل کمپلیکس کے لئے ایک اعزاز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید