• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، CTD افسر شہید

لاہور(مانیٹرنگ سیل)جنوبی وزیرستان کے علاقے تھانہ اعظم ورسک کے قریب دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے CTD افسر موسیٰ خان سلیمان خیل شہید ہوگیا ،ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا جبکہ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اورایک زخمی ہوا،شہید اور زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔گزشتہ رات اعظم ورسک تھانہ کے سامنے پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار 2 دہشتگردوں کو سب انسپکٹر سی ٹی ڈی موسیٰ خان سلیمان نے روکنے کا اشارہ دیا تو پیچھے سے دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی، دوسرے دہشتگرد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے رسول جانی نامی ایک پولیس اہلکار چہرے پر معمولی زخمی ہوا، مقابلے میں بلال نامی ایک دہشت گرد کو موقع پرہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا دہشت گرد عمر یارگل ولد تور نامی زخمی ہوگیا جسے پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا۔

اہم خبریں سے مزید