• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑپہ، موہنجوداڑو اور مہر گڑھ ہماری تاریخ اور تہذیب کا حصہ، افتخار عارف

فیصل آباد (شہباز احمد) بارہواں دور روزہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول آرٹس کونسل فیصل آباد کے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں شروع ہو گی، فیسٹیول میں اظہار خیال کرتے ہوئے افتخار عارف نے کہا کہ ہڑپہ، موہنجوداڑو اور مہر گڑھ ہماری تاریخ اور تہذیب کا حصہ ہیں،ساجدہ ونڈل کا کہنا تھا کہ اگر نوآبادیاتی دور کو ڈی کالونائز کرنا ہے تو مذہب کی بنیاد پر فنون لطیفہ کی تفریق ختم کرنا ہو گی،حارث خلیق کے مطابق اظہار رائے کی آزادی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے ساتھ ہونے والے استحصال پر بھی خاموش ہیں،فیسٹیول سے نورالھدیٰ شاہ ،سارہ حیات،ڈاکٹر کنول امین ودیگر کا اظہارخیال،ملک بھر سے شاعروں ادیبوں کی شرکت ۔ افتتاحی اجلاس میں ساجدہ حید ونڈل نے "پاکستان کا فنون لطیفہ اور تہذیبی ورثہ" کے موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید