اسلام آباد (خبر نگار، اپنے رپورٹر سے ) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادیوں کیخلاف قانون شریعت کے منافی نہیں، پاکستان او آئی سی کی صدارت کے تحت اس مسئلے کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون، بالخصوص افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ اقدامات کو فروغ دے گا۔