کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے عام اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور اس کے ماتحت دفاتر کی سرکاری دستاویزات، نوٹیفکیشن، خطوط، اشتہارات، بینرز، دعوت ناموں اور مطبوعات میں آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ وسلم مکمل تحریر لکھنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ۔