کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی ، کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں زیر تعمیر رہائشی عمارت گرنے کے واقعہ پر اپوزیشن ارکان کا احتجاج ، ایم کیو ایم کے ارکان کا ایوان سے واک آوٹ ، ایوان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر خوب گرماگرم بحث کے بعد وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے ایوان میں تحریک پیش کی جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت اور سوئی سدرن گیس سندھ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے ایوان نے تحریک متفقہ طورپر منظور کرلی ۔