کراچی ( طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عابد سلیم قریشی نے کہا ہےکہ عماررتوں کے تمام غیر قانونی فلورز توڑ دیئے جائیں واقعے کی مکمل تحقیقات اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر کے ہمراہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر جاری امدادی و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا متعلقہ افسران نے ڈی جی کو حادثے کی وجوہات اور ملبہ ہٹانے کے عمل پر بریفنگ دی۔