لاہور(آصف محمود بٹ)پنجاب میں ، 35 دینی مدارس کی چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن مکمل، بڑے مذہبی بورڈز بھی میدان میں آگئے۔ اب تک 35مدارس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے گئے جبکہ 125مدارس کمیشن کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور 40 سے زائد نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دی ہیں، 5 سے 7 ورکنگ دنوں میں سرٹیفکیٹ جاری ہونے لگے۔