کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے۔ صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ اور حق نواز تالپر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج سندھ ہائی کورٹ میں ہوں گے، انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائض رحمان عزیز ملک سر انجام دیں گے۔