اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے 53ویں اسپیشل سی ایس ایس امتحان اور54ویں مسابقتی امتحان تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 17کے 52زیرِ تربیت افسران کی ایلوکیشن کر دی، مجموعی طور پر پنجاب کیلئے 15، سندھ11، خیبر پختونخوا 12، گلگت بلتستان 8 اور بلوچستان کیلئے 6 افسران کی ایلوکیشن کی گئی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے 4 جبکہ 54ویں سی ٹی پی کے 48 افسران کی صوبوں میں ایلوکیشن کی گئی ۔