کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پی آئی اے سے واپس لئے گئے نورس اٹلانٹک کے ایک طیارے کو اسپین جاتے ہوئے رخ موڑ کر آئرلینڈ میں اتار لیا گیا۔ بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے طویل مدت کی پارکنگ کیلئے اسپین کے ٹیروئل ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ فرانس کی فضائی حدود میں اس فیری پرواز کا 39,000 فٹ پر اچانک رخ موڑ دیا گیا اور آئرلینڈ کے شینن ایئرپورٹ پر اتار کر گراؤنڈ کردیا گیا۔