• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہیر چانڈیہ ایڈووکیٹ کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے اوستہ محمد میں سینئر وکیل ظہیر چانڈیہ کے گھر میں فائرنگ اور اہل محلہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوستہ محمد کے پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے بھرے بازار میں ہوائی فائرنگ اور ملزمان کی جانب سے باآسانی فرار ہونا اوستہ محمد پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے ملزمان چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کے ذمہ ہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے وکلاء نے ہمیشہ علاقے کے اجتماعی مسائل کو ترجیح بنیادوں حل کرنے کی کوشش کی اوستہ محمد بلوچستان کا ایک پسماندہ ترین علاقہ ہے علاقائی مسائل کا نشاندہی کرانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس اوستہ محمد میں وکیل کے گھر میں فائرنگ اور ملزمان کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیں بلوچستان بار کونسل آئندہ کا لائحہ عمل نصیر آباد ریجن کے وکلاء کے ساتھ ملکر طے کریگی اور اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری اوستہ محمد پولیس پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید