شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ہوا ہے، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔