• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری جہانگیر سے پیر سید اعجاز محی الدین قادری کی ملاقات

لوٹن (نمائندہ جنگ ) چوہدری جہانگیر لوٹن کے قابل فخر والد ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جس کے باعث ان کے بچے نہ صرف خود اچھی ملازمتوں میں ہیں بلکہ وہ اپنے والد کے لیے بھی راحت اور سکون کا باعث ہیں، ایک ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری کوچوہدری جہانگیر نے بتایا کہ ان کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے ،وہ کرسمس 1967کے دن برطانیہ آئے تھے، اس وقت انہیں کراچی سے تہران، بیروت، استنبول، جنیوا اور پھر ہیتھرو کا سفر کرنا پڑا، وہ پہلے کیتلی یارک شائر میں رہائش پذیر ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی نسل کے تارکین وطن نے اس ملک میں بہت مشکل وقت بھی دیکھا جس کے باعث انہوں نے یہ تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ان دشوار گزار حالات سے بچانے کے لیے قربانی دیں گے اور ان کو تعلیم کے اعلیٰ زیور سے آراستہ کریں گے ۔انہوں نے بتایا 1978 میں شادی کی، 5 بچے ہیں ، 4 بیٹے ایک بیٹی، بچوں کو تعلیم دلانے کا شوق تھا ان کیلئے ٹیوٹر لگائے بیٹی اب اکاؤنٹنٹ فرم میں کام کر رہی ہے، ریاضی میں بہت اچھی تھی ایک بیٹا Accenture usa میں ڈائریکٹر ہے جو سیمی گورنمنٹ ادارہ ہے، ایک بیٹا metro bank لوٹن میں کام کرتا ہے، والدین کے نام پیغام یہ ہے کہ 11سال کی عمر سے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور بتدریج ان کی تربیت کی جائے۔
یورپ سے سے مزید