• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی نے کم وقت میںصوبے میں ترقی کا سفر شروع کیا ،ہم خیال وکلاء

کوئٹہ (پ ر)وکلاء برادری کے ایک وفد نے لونگ خان کاسی کی قیادت میں باپ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے منشور اور ویژن کو صوبے کے طول و عرض میں پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ اعلان انہوں نے باپ پارٹی کے صوبائی صدر سردار صالح محمد بھوتانی سے ملاقات کے وقت کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و سماجی بہبودبشریٰ رند بھی موجود تھیں۔ وکلاء نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دوراندیشی اور صوبے کی سیاست میں مثبت کردار کو دیکھتے ہوئے ہم خیال وکلاء نے باپ پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبے کی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی نے کم وقت میں صوبے کے وسائل پر عوام کی حکمرانی اور صوبے سے منفی سیاست اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر وزیر اعلیٰ نے صوبے کے تمام علاقوں کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع کیا جس سے متاثر ہوکر انہوں نے وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت پارٹی کے نظریے کو عوام تک پہنچانے کا اعادہ کیا ہے صوبائی صدر باپ پارٹی سردار صالح محمد بھوتانی نے لونگ خان کاسی اور ان کے وفد کو باپ پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
کوئٹہ سے مزید