• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20گائیں اور پانچ بھینسیں ہلاک ، دو افرد کیخلاف زہریلے اقدام کا مقدمہ درج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں 93 لاکھ روپے مالیت کے 29 جانور پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے جانوروں کے مالک نے جانوروں کی موت کو زہر خورانی کا شاخسانہ قرار دے دیا ہے۔تھانہ کھنہ پولیس کو بخت زادہ نے بتایا کہ وسیم گل اور نسیم گل نے زہریلی چیز کھلا کر یا زہر کا انجکشن لگا کر میرے اسی لاکھ روپے مالیت کی 20گائیں اور پانچ بھینسیں، میرے پڑوسی بشیر کی آٹھ لاکھ روپے مالیت کی دو گائیں اور نذیر کی ایک گائے اور ایک بھینس مالیتی پانچ لاکھ روپے ہلاک کر دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید