• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں وارداتوں میںچار گاڑیاں 26 موٹر سائیکل بھی اڑا لئے گئے۔تھانہ نون کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے اسداللہ خان سے موبائل چھینے کی کوشش کی،مزاحمت پر اسکے پائوں میں گولی مار زخمی کرکے موبائل چھین لیاور فرار ہوگئے۔ تھانہ سیکریریٹ کے علاقے میں باسط سے موبائل، تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں پروفیسر زبیر کے گھر کے تالے توڑ کر دو تولہ زیور، نقدی اور دیگر سامان، مرزا ریحان کے گھر سے نقدی ،دوتولہ زیوراور دیگر سامان، تھانہ آبپارہ کے علاقے میں شاہ زیب اور اسکے چار دوستوں کے موبائل، ذیشان اورفضل کی جیب سے موبائل ونقدی، مونا کی جیب سے موبائل اور نقدی،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں ضیاکی گھریلوملازمہ عائشہ وغیرہ نے آٹھ تولہ زیور،تھانہ سہالہ کے علاقے میں صغیر سے موٹرسائیکل ، موبائل اور نقدی ، طاہر عباس سے نقدی وموبائل اوردیگر اشیا، طیب سے موبائل، مہتاب کے کمرے سے مدعی اور اسکے تین دوستوں کے موبائل، لوہی بھیر کے علاقے میں طلحہ کی اہلیہ سے نقدی وموبائل،تھانہ کورال کے علاقے میں ماجد خان کی ایک بکری ، دو بکرے اور سینٹری کاسامان، آئی نائن کے علاقے میں حفیظ کی گاڑی سے نقدی اور کپڑے ، نصیر کی جیب سے موبائل، سبزی منڈی کے علاقے میں عبداللہ سے موبائل ،دانیال سے موبائل، زاہد سے موٹرسائیکل اورنقدی اڑا لی گئی ۔تھانہ رمنا کے علاقے میں ذیشان وغیرہ نے دھوکہ دہی سے نعیم احمد کی گاڑی ہتھیالی۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں شاہ زمان کے گھر سے سات تولہ زیور، نقدی او رموبائل چوری کرلیے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
اسلام آباد سے مزید