راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے کومبنگ اینڈسرچ آپریشن میں 7مشکوک افراد اور 10موٹر سائیکلیں تھانے منتقل کیں، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ آپریشن کے دوران 257افراد، 126 گھروں، 54دکانوں، 149موٹر سائیکلوں اور 43گاڑیوں کو چیک کیا ، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 7مشکوک افراد اور 10موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔