• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ماڈل کالجز کے اساتذہ ٹائم اسکیل سے محروم ،بے چینی میں اضافہ

اسلام آباد(عاطف شیرازی) اسلام آباد ماڈل کالجز کے اساتذہ گزشتہ تین سال سے ہائر ٹائم اسکیل سے محروم ہیں جس کے باعث ٹیچنگ اسٹاف میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض اہل خواتین اساتذہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے کے باوجود اپنے حق سے محروم رہیں۔ماڈل کالج کی ایک اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اساتذہ نے ہر سطح پر اپنی درخواستیں اور اپیلیں پہنچائیں، لیکن ٹائم اسکیل کے لئےڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ نہیں بلائی گئی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہت ساری اہل خواتین اساتذہ بغیر ٹائم اسکیل کے ریٹائر ہو چکی ہیں۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید