• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الجامعاتی مقابلے، ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا نے ایوارڈ جیت لیا

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ پانچویں سالانہ بین الجامعاتی مقابلے ʼʼرائزنگ پاکستان 5.0ʼʼ میں ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا نے بیسٹ یونیورسٹی ایوارڈ اور بیسٹ ایمبیسیڈر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ مقابلوں میں بیت بازی، نعت خوانی، اردو و انگریزی تقریری مقابلے، اوپن مائیک، مضمون نویسی، لوگو ڈیزائن، کوڈ وار، سکیچنگ اور ماحولیاتی آگاہی سرگرمیاں شامل تھیں۔ایئر یونیورسٹی، کامسیٹس، قائداعظم یونیورسٹی، نمل، یو ای ٹی ٹیکسلاسمیت دیگر جامعات نے اس مقابلے میں شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید