راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پھلگراں پولیس نے متحرک گینگ کے چار خطرناک ارکان کو گرفتار کر لیا، اسلام آباد پولیس تھانہ پھلگراں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل، شاپ رابری، موٹر سائیکل سنیچنگ اور پیٹرول پمپ پر ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکلز، متعدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔