راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)روات میں آتش زدگی سے متعدد دکانیں اور کھوکھے جل گئے،جمعرات کی شب تھانہ ہمک کے علاقے روات جی ٹی روڈ بازار میں خوفناک آتشزدگی ہوئی جس سے فروٹ اورسبزی کے متعدد کھوکھے آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئے ،،تیز ہوا کے باعث امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،رات گئے آگ بجھانے کے لئے آپریشن جاری تھا۔